اسلام ٹائمز 5 Aug 2022 گھنٹہ 0:16 https://www.islamtimes.org/ur/news/1007663/ڈی-ا-ئی-خان-میں-بارشوں-اور-سیلاب-کے-باعث-تیار-کھجور-فصلوں-پھلوں-باغات-تباہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : ڈی آئی خان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث تیار کھجور، فصلوں اور پھلوں کے باغات تباہ -------------------------------------------------- جفاکش اور محنت کش طبقہ جو سارا سال زمینوں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور اپنی جمع پونجی خرچ کرتا ہے لیکن بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ان کی ساری محنت برباد ہوگئی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تیار کھڑی کھجور، فصلوں اور پھلوں کے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تیار کروڑوں روپے کی فصلیں خراب ہوچکی ہیں۔ جفاکش اور محنت کش طبقہ جو سارا سال زمینوں کی دیکھ بھال کرتا ہے اور اپنی جمع پونجی خرچ کرتا ہے لیکن بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ان کی ساری محنت برباد ہوگئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی کھجور اندرون ملک کی طرح بیرون ملک بھی بہت پسند کی جاتی ہے مگر امسال بارشوں کی وجہ سے کھجوروں کے باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔اس حوالے سے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ، ایم این اے سردار علی امین خان گنڈہ پور اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بارشوں و سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی عوام کی دادرسی کی جائے اور ان کی مالی امداد کی جائے تاکہ ان کے نقصان کا ازالہ ہوسکے۔