اسلام ٹائمز 13 Oct 2019 گھنٹہ 21:32 https://www.islamtimes.org/ur/news/821857/بلاول-بھٹو-زرداری-کو-اپنے-حلقے-میں-جانے-سے-کوئی-قانون-اور-ضابطہ-نہیں-روکتا-مصطفی-نواز-کھوکھر -------------------------------------------------- ٹائٹل : بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روکتا، مصطفیٰ نواز کھوکھر -------------------------------------------------- ایک بیان میں ترجمان چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے حلقے میں جانے پر کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن اس طرح کی پابندیوں سے اپنی متنازعہ ساکھ بحال نہیں کرسکتا، متنازعہ الیکشن کمیشن نے تو خود 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کا جواب دینا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روکتا۔ ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے حلقے میں جانے پر کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس طرح کی پابندیوں سے اپنی متنازعہ ساکھ بحال نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ الیکشن کمیشن نے تو خود 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کا جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر ہو سکتی ہے مگر ایم این اے اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا، کیا کھلا تضاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کچھ بھی کرلے اس کی حثیت متنازعہ ہی رہے گی۔