اسلام ٹائمز 8 Dec 2017 گھنٹہ 14:28 https://www.islamtimes.org/ur/news/688559/تحریک-انصاف-فلسطینی-مسلمانوں-کیساتھ-کھڑی-ہے-امریکہ-ہوش-کے-ناخن-لے-اعجاز-چودھری -------------------------------------------------- ٹائٹل : تحریک انصاف فلسطینی مسلمانوں کیساتھ کھڑی ہے، امریکہ ہوش کے ناخن لے، اعجاز چودھری -------------------------------------------------- پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا ہے، اسرائیل فلسطین پر مسلسل مظالم ڈھا رہا ہے جس پر عالمی برادری نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو امریکہ کے اس فیصلے کیخلاف بھرپور احتجاج کرنا چاہیے اور امریکہ کا یہ فیصلہ عالمی امن کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا، امریکہ اپنے سفارتخانے کو بیت المقدس میں منتقل کرنے سے باز رہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چودھری نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ میں امریکہ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، فوری طور پر مسلم حکمران اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائیں، امریکہ کا یہ اقدام کسی صورت بھی مسلم ممالک کو قابل قبول نہیں ہو سکتا، امریکہ کا یہ اقدام امن کیخلاف گہری سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو فوری طور پر متحد ہونا ہوگا، تحریک انصاف فلسطینی مسلمانوں کیساتھ کھڑی ہے، امریکہ ہوش کے ناخن لے اور اس فیصلے کو فی الفور واپس لے، پاکستانی حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے کے بجائے عالمی برادری میں اپنی بھرپور آواز بلند کرے، امریکہ کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا ہے، اسرائیل فلسطین پر مسلسل مظالم ڈھا رہا ہے جس پر عالمی برادری نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو امریکہ کے اس فیصلے کیخلاف بھرپور احتجاج کرنا چاہیے اور امریکہ کا یہ فیصلہ عالمی امن کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا، امریکہ اپنے سفارتخانے کو بیت المقدس میں منتقل کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث عناصر اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، ملک کو اندھیر نگری بنانےوالے اب زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہیں گے۔