اسلام ٹائمز 4 Jul 2022 گھنٹہ 1:37 https://www.islamtimes.org/ur/news/1002569/وزیراعظم-کی-مسلم-لیگ-ق-کے-صدر-سے-ملاقات -------------------------------------------------- ٹائٹل : وزیراعظم کی مسلم لیگ (ق) کے صدر سے ملاقات -------------------------------------------------- دونوں رہنماوں کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد خان اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اُن سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ (ق) کے صدر کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد خان اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ملاقات میں ہونے والی انتہائی اہم پیشرفت کے حوالے سے پیر کو اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔