اسلام ٹائمز 15 Jun 2021 گھنٹہ 3:20 https://www.islamtimes.org/ur/news/938092/ایم-کیو-پاکستان-کا-سندھ-حکومت-کیخلاف-ریلی-منسوخ-کرنے-فیصلہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کیخلاف ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ -------------------------------------------------- سینئر متحدہ رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں یہ ریلی دوبارہ ہوگی، کراچی ملک دشمنوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہوگا۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم نے آج 15 جون کو حسن اسکوائر سے پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بہادر آباد میں ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف کل کی ریلی منسوخ کردی جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے اس سے پہلے  آج 15 جون کو حسن اسکوائر سے پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں یہ ریلی دوبارہ ہوگی، کراچی ملک دشمنوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہوگا۔