اسلام ٹائمز 2 Oct 2022 گھنٹہ 16:39 https://www.islamtimes.org/ur/news/1017257/عمران-نیازی-کو-عدالتوں-سے-اتوار-کے-روز-بھی-ضمانت-مل-گئی-شرجیل-میمن -------------------------------------------------- ٹائٹل : عمران نیازی کو عدالتوں سے اتوار کے روز بھی ضمانت مل گئی، شرجیل میمن -------------------------------------------------- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شرجیل میمن نے سوال لکھا ہے کہ کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کے لئے بھی موجود ہوگی؟ عمران خان اپنی تقریروں میں کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، مگر وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو عدالتوں سے اتوار کے روز بھی ضمانت مل گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شرجیل میمن نے سوال لکھا ہے کہ کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کے لئے بھی موجود ہوگی؟ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، مگر وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں۔