اسلام ٹائمز 17 Jul 2019 گھنٹہ 8:38 https://www.islamtimes.org/ur/news/805422/علی-امین-گنڈاپور-نے-وادی-نیلم-متاثرین-کی-جلد-بحالی-ہدایت-کر-دی -------------------------------------------------- ٹائٹل : علی امین گنڈاپور نے وادی نیلم متاثرین کی جلد بحالی کی ہدایت کر دی -------------------------------------------------- انہوں نے قدرتی آفت سے متاثرہ عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کی ہر ممکن امداد کرے گی اور اس قسم کی قدرتی آفات سے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے آزادکشمیر انتظامیہ کو وادی نیلم میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجہ میں انسانی و مالی نقصان کے بعد بحالی کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ بحالی کے کاموں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے قدرتی آفت سے متاثرہ عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کی ہر ممکن امداد کرے گی اور اس قسم کی قدرتی آفات سے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔