اسلام ٹائمز 19 May 2022 گھنٹہ 14:33 https://www.islamtimes.org/ur/news/995026/عمران-خان-کا-ملتان-میں-ہونے-والا-جلسہ-اپنی-تاریخ-رقم-کرے-گا-عامر-روف -------------------------------------------------- ٹائٹل : عمران خان کا ملتان میں ہونے والا جلسہ اپنی تاریخ رقم کرے گا، عامر روف -------------------------------------------------- ملتان میں موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ملتان کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان اس وقت پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکن لابی کی وجہ سے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کو پاکستان کی غیور عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ 20مئی کے جلسہ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر روف، حسن بھٹہ کی جانب موٹر سائیکل ریلی گردیزی مارکیٹ سے نکالی گئی جس کی قیادت سٹی جنرل سیکرٹری راو آصف انور نے کی، اس موقع پر ریلی میں عدنان خان، رمضان، خبیب خاں، حذیفہ خان، اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی، اس موقع پر سپریم کورٹ کے منحرف ارکان کے فیصلے پر مٹھائی تقسیم کی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو آصف انور، عامر روف، حسن بھٹہ نے کہا کہ کل ملتانی ٹائیگرز اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے اور عمران خان کا ملتان میں ہونے والا جلسہ اپنی تاریخ رقم کرے گا، ملک بھر ہونے والے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا جبکہ عمران خان نے پاکستانی عوام کو ایک قوم بنا دیا ہے، پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان اس وقت پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکن لابی کی وجہ سے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کو پاکستان کی غیور عوام نے مسترد کر دیا ہے، بیرونی طاقتیں اس اقتدار کی بھوکی لابی کے ساتھ مل کر پاکستان کی سالمیت اور اثاثوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ملتان عوام کا سمندر کل جلسہ میں اپنے قائد کی قیادت میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کرے گا، جو اس نااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔