اسلام ٹائمز 1 May 2021 گھنٹہ 9:54 https://www.islamtimes.org/ur/news/930126/امریکا-کا-بھارت-پر-سفری-پابندیاں-عائد-کرنے-اعلان -------------------------------------------------- ٹائٹل : امریکا کا بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان -------------------------------------------------- بھارت میں کورونا سے روزانہ 3 ہزار افراد کی اموات کے بعد واشنگٹن نے بالآخر پابندی عائد کر دی، اطلاق 4 مئی سے کیا جائے گا۔ متن : اسلام ٹائمز۔امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا، اطلاق 4 مئی سے کیا جائے گا۔ بھارت میں کورونا سے روزانہ 3 ہزار افراد کی اموات کے بعد واشنگٹن نے بالآخر پابندی عائد کر دی، صدر بائیڈن نے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔ ادھر آئرلینڈ نے بھارت سے آنے والوں پر قرنطینہ کی شرط رکھ دی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں ایک ہی روز میں چار لاکھ سے زیادہ نئے کیسز، ساڑھے تین ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں،دنیا بھر میں کورونا کے ایک تہائی کیسز صرف بھارت سے رپورٹ ہوئے۔