اسلام ٹائمز 3 Jul 2015 گھنٹہ 17:54 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/471306/1/ایس-یو-سی-کے-زیراہتمام-پیام-نور-سیمینار -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایس یو سی کے زیراہتمام پیام نور سیمینار -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: سیمینار میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا، اس موقع پر ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی سمیت علماء کرام اور مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن ملیر زون کے زیرِ اہتمام جشن ولادت باسعادت نواسہ رسول اکرم (ص) حضرت امام حسن (ع) کی مناسبت سے منعقدہ پانچ روزہ سالانہ پیام نور سیمینار کا اختتامی پروگرام 14 رمضان کو مرکزی امام بارگاہ جعفریہ طیار سوسائٹی ملیر میں منعقد کیا گیا، سیمینار میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی سمیت علماء کرام اور مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔