اسلام ٹائمز 26 Jul 2013 گھنٹہ 2:18 https://www.islamtimes.org/ur/news/286906/ملت-تشیع-کے-حقوق-کا-تحفظ-کرچکے-اب-دفاعی-پالیسی-ترتیب-دینگے-علامہ-ساجد-نقوی -------------------------------------------------- ٹائٹل : ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے، اب دفاعی پالیسی ترتیب دینگے، علامہ ساجد نقوی -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: کراچی میں سیمینار سے خطاب میں سربراہ اسلامی تحریک نے کہا کہ سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کی ذمہ داری محفوظ اور مضبوط ہاتوں میں ہے جبکہ حفاظت میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہعلامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سیدہ زینب (س) کے روضہ کی حفاظت میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے۔ سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کی ذمہ داری محفوظ اور مضبوط ہاتوں میں ہے اور ہماری نگاہیں مسلسل اس جانب ہیں۔ ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے ملیر میں مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں"پیام نور سیمنار" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہہم پاکستان میں ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے ہیں، اب شیعہ قومی دفاعی پالیسی ترتیب دینگے۔ نیشنل ڈیفنس پالیسی کیلئے بزرگ مشورہ دیں گے اور جوان اس میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوںنےکہا کہامامت کا ایک پہلو حکمرانی ہے۔ دین کی اس دور میں تشریح کرنا ضروری ہے، تاکہ جدید دور کا انسان اس کی طرف لوٹ آئے۔ دین پر اگرصحیح طریقے سے عمل کیا جائے تو ساری مشکلات ختم ہوسکتی ہیں۔ علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اصلاح ہوگی تو ملک میںامن ہوگا لیکن اس وقت ملک میں اصلاح نہیں ہے۔