?>?>اسلام ٹائمز 12 May 2021 گھنٹہ 22:26 https://www.islamtimes.org/ur/news/932304/کوئٹہ-میں-گیس-سلنڈر-کا-دھماکا-5-افراد-زخمی -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوئٹہ میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 5 افراد زخمی -------------------------------------------------- واقعے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس برن سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس برن سینٹر منتقل کر دیا گیا۔