اسلام ٹائمز 25 Feb 2018 گھنٹہ 18:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/707449/لودھراں-6-سالہ-معصوم-عاصمہ-کا-قاتل-تایا-زاد-بھائی-نکلا-ملزم-اعتراف-جرم -------------------------------------------------- ٹائٹل : لودھراں، 6 سالہ معصوم عاصمہ کا قاتل تایا زاد بھائی نکلا، ملزم کا اعتراف جرم -------------------------------------------------- دنیا پور کی رہائشی عاصمہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوگئی تھی اور 4 روز کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب پانی کے جوہڑ سے برآمد ہوئی۔ ڈی پی او امیر تیمور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچی کے قتل کے شبہ میں چند افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی تو انکشاف ہوا کہ عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والا بچی کا تایا زاد حیدر ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لودھراں کے علاقے دنیا پور کے علاقے میں پولیس نے 6 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے بچی کے تایا زاد بھائی حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ لودھراں میں معصوم 6 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا اس کا اپنا تایا زاد بھائی نکلا۔ دنیا پور کی رہائشی عاصمہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوگئی تھی اور 4 روز کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب پانی کے جوہڑ سے برآمد ہوئی۔ ڈی پی او امیر تیمور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچی کے قتل کے شبہ میں چند افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی تو انکشاف ہوا کہ عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والا بچی کا تایا زاد حیدر ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ابتدائی تفتیش میں حیدر نے اعترافِ جرم کرلیا ہے اور بتایا ہے کہ اس نے بچی کو قتل کرکے لاش احاطے میں دبا دی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔