اسلام ٹائمز 6 Apr 2020 گھنٹہ 20:27 https://www.islamtimes.org/ur/news/855049/گلگت-بلتستان-میں-کانٹریکٹ-ڈاکٹرز-اور-پیرامیڈیکل-سٹاف-کو-مستقل-کرنے-کا-اعلان -------------------------------------------------- ٹائٹل : گلگت بلتستان میں کانٹریکٹ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو مستقل کرنے کا اعلان -------------------------------------------------- پیر کے روز صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں مستقلی کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے صوبے میں موجود کانٹریکٹ ڈاکٹروں اور پیرامیڈکل سٹاف کو مستقل کرنے کا اعلان کر دیا۔ پیر کے روز صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور مشیر اطلاعات شمس میر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 117 کنٹریکٹ ڈاکٹرز اور تمام پیرامیڈکل سٹاف کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اس کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر 12 نئے ڈاکٹرز بھرتی کیے تھے۔