اسلام ٹائمز 4 Dec 2022 گھنٹہ 18:53 https://www.islamtimes.org/ur/news/1028462/ایران-اور-پاکستان-کے-درمیان-2004ء-ترجیحی-تجارتی-معاہدہ-317-ٹیرف-کو-بحال-کردیا-گیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایران اور پاکستان کے درمیان 2004ء کے ترجیحی تجارتی معاہدہ کے 317 ٹیرف کو بحال کردیا گیا -------------------------------------------------- برصغیر کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے محکمہ کے سربراہ نے کہا کہ معاہدہ کی بنیاد پر 317 ٹیرف کوڈز میں سے 100 ٹیرف کوڈز جن پر پابندی لگی تھی اب ان سے مکمل پابندی اٹھا کر اصل معاہدے میں واپس کردی گئی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ایران اور پاکستان کے درمیان ترجیحی تجارت کو فعال کرنے کی تفصیلات کے بارے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے شعبہ برصغیر کے محکمہ کے سربراہ محمد صادق قناد زادہ نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ترجیحی تجارت کا معاہدہ 2004ء سے ہوا ہے لیکن 2017ء میں یہ معاہدہ پابندیوں کی خاطر دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لئے 2 ہزار سے زائد متفقہ اشیاء کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے ان اشیاء کی درآمد پر پابندی پاکستانی حکام کے عدم اطمینان اور تشویش کا سبب بنی۔ دوسری جانب معاہدے کے مطابق داخلی پابندیوں سے دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے تھا۔ برصغیر کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے محکمہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس کی بنیاد پر 317 ٹیرف کوڈز میں سے 100 ٹیرف کوڈز جن پر پابندی لگی تھی اب ان سے مکمل پابندی اٹھا کر اصل معاہدے میں واپس کردی گئی۔