اسلام ٹائمز 10 Nov 2019 گھنٹہ 22:36 https://www.islamtimes.org/ur/news/826664/سعودی-تعلیمی-نصاب-میں-موسیقی-اور-تھیٹر-کو-شامل-کرنیکا-اعلان -------------------------------------------------- ٹائٹل : سعودی تعلیمی نصاب میں موسیقی اور تھیٹر کو شامل کرنیکا اعلان -------------------------------------------------- عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر اسکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی کہ خوبصورت دن واپس آئیں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اپنی ٹویٹ میں ان فنون کی تفصیلات پر روشنی ڈالی، جو مملکت میں سرکاری تعلیمی نصاب میں شامل کیے جائیں گے، سعودی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد شہزادہ بدر نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت کے اسکولوں میں موسیقی، تھیٹر اور دیگر فنون متعارف کرائے جائیں گے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر اسکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی کہ خوبصورت دن واپس آئیں گے، ادھر سعودی عرب کے وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کا کہنا تھا کہ وہ ابتدائی طور پر وزیر ثقافت کے ساتھ متفق ہوگئے ہیں، جس کے تحت تعلیمی نصاب اور سرگرمیوں میں بعض فنون کو شامل کیا جائے گا اور نئی ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کے اجرا کا اختیار وزارت ثقافت کو منتقل کیا جائے گا۔