اسلام ٹائمز 19 Nov 2022 گھنٹہ 23:22 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1025628/1/عمان-کے-وزیر-خارجہ-کا-دورہ-تہران -------------------------------------------------- ٹائٹل : عمان کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران -------------------------------------------------- پریس کانفرنس میں بدر البوسعیدی کا کہنا تھا کہ سلطنت عمان نے ہمیشہ اچھی ہمسائیگی اور مثبت تعاون کی پالیسی کو اپنایا ہے اور عمان خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ آج عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے تہران کا دورہ کیا، جہاں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اپنی گفتگو کی ابتداء میں بدر البوسعیدی نے دورہ ایران پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سلطنت عمان نے ہمیشہ اچھی ہمسائیگی اور مثبت تعاون کی پالیسی کو اپنایا ہے اور عمان خطے میں سلامتی و امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ بدر البوسعیدی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے خطے اور سمندروں میں بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر مشترکہ جذبے سے کام کرنا چاہیئے۔ پریس کانفرنس کے آخر میں بدر البوسعیدی نے ایرانی وزیر خارجہ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سلطنت عمان میں آپ کی بھی ایسے ہی میزبانی کریں گے اور اپنی بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔