اسلام ٹائمز 18 Aug 2019 گھنٹہ 19:06 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/811264/1/لاہور-قومی-ولایت-کنونشن-2 -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور، قومی ولایت کنونشن(2) -------------------------------------------------- کنونشن کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد ملت جعفریہ کے عمائدین، علمائے کرام، ذاکرین عظام، ماتمی اور نوحہ خواں حضرت کیساتھ ساتھ وکلاء اور طلباء کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ مقررین نے ولایت فقیہہ اور مرجیعت کیخلاف پاکستان میں ہونیوالا سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی ملت جعفریہ کا اس ’’میڈ اِن یوکے‘‘ نصیرت اور غالیت سے کوئی تعلق نہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تاریخی ناصر باغ میں تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے زیراہتمام عید غدیر کی مناسبت سے قومی ولایت کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد ملت جعفریہ کے عمائدین، علمائے کرام، ذاکرین عظام، ماتمی اور نوحہ خواں حضرت کیساتھ ساتھ وکلاء اور طلباء کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ مقررین نے ولایت فقیہہ اور مرجیعت کیخلاف پاکستان میں ہونیوالا سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی ملت جعفریہ کا اس میڈ اِن یوکے نصیرت اور غالیت سے کوئی تعلق نہیں۔ مقررین نے شیعہ عقائد میں بگاڑ پیدا کرنیوالے شرپسندوں سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے ملت کو ان عناصر سے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔