اسلام ٹائمز 22 Nov 2021 گھنٹہ 1:00 https://www.islamtimes.org/ur/news/964760/ایم-ڈبلیو-علی-پور-کی-ضلعی-شوری-کا-اجلاس-ڈاکٹر-یونس-حیدری-اور-علامہ-اقتدار-نقوی-شرکت -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایم ڈبلیو ایم علی پور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، ڈاکٹر یونس حیدری اور علامہ اقتدار نقوی کی شرکت  -------------------------------------------------- اجلاس میں بیس سے زائد یونٹس اراکین اور ضلعی کابینہ نے شرکت کی، اجلاس میں گذشتہ سہہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ کے پروگرام کی منظوری دی گئی، اجلاس سے ڈاکٹر یونس حیدری اور علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔  متن : اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین علی پور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تربیت و تبلیغات ڈاکٹر یونس حیدری اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید زعیم حیدر زیدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بیس سے زائد یونٹس اراکین اور ضلعی کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ کے پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے ڈاکٹر یونس حیدری اور علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔