اسلام ٹائمز 23 Nov 2022 گھنٹہ 1:02 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026258/انصاف-یوتھ-ونگ-تحصیل-ڈیرہ-اسماعیل-خان-کی-کابینہ-تشکیل-نو -------------------------------------------------- ٹائٹل : انصاف یوتھ ونگ تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کی کابینہ کی تشکیل نو -------------------------------------------------- ضلعی صدر طاہر زمان استرانہ اور جنرل سیکرٹری شیخ اکمل نے نو منتخب تحصیل جنرل سیکرٹری فرخ گنڈاپور سمیت تمام کابینہ کو مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈاپور کی مشاورت سے انصاف یوتھ ونگ ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر طاہر زمان استرانہ اور جنرل سیکرٹری تحصیل ممبر شیخ اکمل نے انصاف یوتھ ونگ تحصیل ڈیرہ کی کابینہ کی تشکیل نو کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فرخ گنڈاپور تحصیل جنرل سیکرٹری مقرر ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی صدر طاہر زمان استرانہ اور جنرل سیکرٹری شیخ اکمل نے نو منتخب تحصیل جنرل سیکرٹری فرخ گنڈاپور سمیت تمام کابینہ کو مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔