اسلام ٹائمز 2 Jul 2022 گھنٹہ 1:22 https://www.islamtimes.org/ur/news/1002218/ایاز-امیر-پر-تشدد-کی-شدید-الفاظ-میں-مذمت-کرتا-ہوں-عمران-خان -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، عمران خان -------------------------------------------------- اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہریوں، صحافیوں اور حزب اختلاف کے سیاستدانوں کیساتھ روا رکھے جانے والے تشدد اور جعلی پرچوں کیساتھ پاکستان فسطائیت کی بدترین دلدل میں اتر رہا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں آج سینیئر صحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہریوں، صحافیوں اور حزب اختلاف کے سیاست دانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے تشدد اور جعلی پرچوں کے ساتھ پاکستان فسطائیت کی بدترین دلدل میں اتر رہا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ جب ریاست اخلاقی بالادستی کھو دیتی ہے تو تشدد پر اتر آتی ہے۔