اسلام ٹائمز 3 May 2019 گھنٹہ 18:01 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792013/1/لاہور-لاپتہ-شیعہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-ایم-ڈبلیو-کا-احتجاج -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور، لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج -------------------------------------------------- سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مسنگ پرسنز کے مسٸلے کو فوری حل کیا جاٸے تاکہ ملک سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں، جہاں احتجاج کرنا یا اختلاف راٸے کا اظہار کرنا ہمارا جمہوری حق ہے لیکن ریاستی اداروں میں موجود متعصب افراد بے گناہ لوگوں کو اغوا کر کے قاٸد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے صدارتی کیمپ آفس کے سامنے 6 دن سے جاری دھرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مسنگ پرسنز کے مسٸلے کو فوری حل کیا جاٸے تاکہ ملک سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں، جہاں احتجاج کرنا یا اختلاف راٸے کا اظہار کرنا ہمارا جمہوری حق ہے لیکن ریاستی اداروں میں موجود متعصب افراد بے گناہ لوگوں کو اغوا کر کے قاٸد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔