اسلام ٹائمز 26 Jun 2022 گھنٹہ 9:33 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001183/سندھ-پہلے-مرحلے-کے-بلدیاتی-انتخابات-میں-پولنگ-جاری -------------------------------------------------- ٹائٹل : سندھ, پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ جاری -------------------------------------------------- سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 21 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں جب  کہ الیکشن کے لیے 9 ہزار  پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 21 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں جب  کہ الیکشن کے لیے 9 ہزار  پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکار پور، لاڑکانہ اور شہداد کوٹ کے عوام آج اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کریں گے۔ سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع خیر پور، سکھر اور گھوٹکی، شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور میرپور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔ مختلف ڈویژن سے ایک ہزار سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوج اور رینجرز کے اہلکار تمام حلقوں میں گشت کر رہے ہیں۔