اسلام ٹائمز 20 Jun 2019 گھنٹہ 19:19 https://www.islamtimes.org/ur/news/800617/ایم-ڈبلیو-سینٹرل-پنجاب-کی-12رکنی-کابینہ-کے-ناموں-کا-اعلان -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایم ڈبلیو ایم سینٹرل پنجاب کی 12رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان -------------------------------------------------- صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اراکین کے عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے ایمڈبلیو ایم صوبہ سینٹرل پنجاب کی کابینہ کے 12اراکین کے ناموںکا اعلان کردیا ہے، ان اراکین کے عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میںعلامہ عبدالخالق اسدی جن 12راکین کے ناموںکا اعلان کیا ہے، ان میں حجت السلام والمسلمين امجد حسین جعفری امام جمعہ گوجرانوالہ، چوہدری ممتاز حسین گوندل آف کمالیہ، چوہدری حاجی مشتاق حسین ورک آف نوشہرہ ورکاں، مظاہر شگری، سید حسن رضا نقوی لاہور، تہور عباس سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان، انیس عباس زیدی آف چینوٹ، سید انوار الحق زیدی اوکاڑہ، حسین شہزاد، سید حسن رضا کاظمی شیخوپورہ، سید حسین زیدی لاہور اور منتظر مہدی آف گوجرانوالہ شامل ہیں۔