اسلام ٹائمز 10 Jan 2022 گھنٹہ 10:22 https://www.islamtimes.org/ur/news/972798/ملک-میں-کورونا-کے-مزید-1-ہزار-649-کیسز-سامنے-ا-گئے -------------------------------------------------- ٹائٹل : ملک میں کورونا کے مزید 1 ہزار 649 کیسز سامنے آ گئے -------------------------------------------------- پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 972 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہو چکی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فیصد سے زائد ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 649 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 3 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 330 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 66 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 972 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 17 ہزار 748 زیرِ علاج مریضوں میں سے 617 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔