اسلام ٹائمز 7 Jan 2019 گھنٹہ 20:25 https://www.islamtimes.org/ur/news/770792/مولانا-طارق-جمیل-مکمل-صحتیاب-ڈاکٹرز-نے-سفر-کی-اجازت-دیدی-فیصل-ا-باد-روانہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : مولانا طارق جمیل مکمل صحتیاب، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی، فیصل آباد روانہ -------------------------------------------------- آج ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کا دوبارہ چیک اپ کیا اور انہیں مکمل فِٹ قرار دیتے ہوئے سفر کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ لاہور سے اپنے گھر فیصل آباد روانہ ہو گئے۔ فیصل آباد روانگی سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل عارضہ قلب میں مبتلا رہنے کے بعد مکمل صحتیاب ہو گئے ہیں۔ آج ڈاکٹرز نے ان کا دوبارہ چیک اپ کیا اور انہیں مکمل فِٹ قرار دیتے ہوئے سفر کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ لاہور سے اپنے گھر فیصل آباد روانہ ہو گئے۔ فیصل آباد روانگی سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل امت مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں، اتحاد امت کیلئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ ان کی مکمل صحتیابی کیلئے دلی طور پر دعاگو ہیں۔