اسلام ٹائمز 10 Jun 2019 گھنٹہ 22:55 https://www.islamtimes.org/ur/news/798792/علامہ-عباس-کمیلی-کی-دینی-تبلیغی-خدمات-کو-ہمیشہ-یاد-رکھا-جائیگا-سبطین-سبزواری -------------------------------------------------- ٹائٹل : علامہ عباس کمیلی کی دینی و تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، سبطین سبزواری -------------------------------------------------- ایس یو سی شمالی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ علامہ عباس کمیلی کی نہ صرف اتحاد بین المسلمین بلکہ اتحاد بین المومنین کیلئے بھی گراں قدر خدمات یاد رکھی جائیں گی، جبکہ انکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ انکے مشن کو جاری رکھنا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے جعفریہ الائنس کے سربراہ بزرگ عالم دین علامہ عباس کمیلی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی دینی و تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنہوں نے اسلام کا نورانی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے میں دن رات ایک کر دیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی تبلیغی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ عباس کمیلی کی نہ صرف اتحاد بین المسلمین بلکہ اتحاد بین المومنین کیلئے بھی گراں قدر خدمات یاد رکھی جائیں گی، جبکہ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے مشن کو جاری رکھنا ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی مرحوم نے پارلیمنٹ میں بھی قومی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوار محمد و آل محمد میں جگہ عطا فرمائے اور خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔