اسلام ٹائمز 12 Jun 2021 گھنٹہ 17:29 https://www.islamtimes.org/ur/news/937698/بھارت-میں-نئے-کورونا-کیسز-کی-تعداد-84332-تک-گر-گئی-4002-افراد-ہلاک -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھارت میں نئے کورونا کیسز کی تعداد 84332 تک گر گئی، 4002 افراد ہلاک -------------------------------------------------- حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 29359155 ہوگئی ہے جبکہ کورونا ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک ہے، جو 3.5 لاکھ سے تجاوز کرکے 367081 پہنچ گئی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں کمی ہورہی ہے۔ سنیچر کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 84332 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ اسی عرصہ کے دوران 4002 کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 29359155 ہوگئی ہے جبکہ کورونا ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک ہے، جو 3.5 لاکھ سے تجاوز کرکے 367081 پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 121311 ہے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 27911384 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1080690 ہے۔