اسلام ٹائمز 4 Dec 2022 گھنٹہ 11:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/1028409/اسلام-ا-باد-میں-fia-کی-کارروائی-5-ملزمان-گرفتار -------------------------------------------------- ٹائٹل : اسلام آباد میں FIA کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار -------------------------------------------------- ترجمان ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مالی فراڈ میں ملوث ان 5 ملزمان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔