اسلام ٹائمز 27 Jun 2022 گھنٹہ 23:32 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001480/پاراچنار-کا-ایک-اور-سپوت-وطن-عزیز-پر-قربان -------------------------------------------------- ٹائٹل : پاراچنار کا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قربان -------------------------------------------------- واضح رہے کہ صوبیدار منیر حسین اپنے گھر کا واحد سہارا تھا۔ اس جھڑپ کے دوران سات ملک دشمن دہشتگرد بھی واصل جہنم ہوئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم پاراچنار سے تعلق رکھنے والے قوم کے ایک اور سپوت نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں ملک دشمن دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والا جوان صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان شہید ہوگئے، واضح رہے کہ صوبیدار منیر حسین اپنے گھر کا واحد سہارا تھا۔ اس جھڑپ کے دوران سات ملک دشمن دہشتگرد بھی واصل جہنم ہوئے۔