اسلام ٹائمز 10 Jan 2022 گھنٹہ 23:38 https://www.islamtimes.org/ur/video/972932/شہید-جنرل-قاسم-سلیمانی-سے-متعلق-مولانا-قاضی-احمد-نورانی-صدیقی-کا-خصوصی-انٹرویو -------------------------------------------------- ٹائٹل : شہید جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی انٹرویو -------------------------------------------------- شہید جنرل قاسم سلیمانی دنیا بھر کے کمزور انسانوں کیلئے کیا حیثیت رکھتے تھے؟ امریکی سامراج کیخلاف جدوجہد کرنیوالی دنیا بھر کی تنظیموں و تحریکوں کیلئے شہید حاج قاسم سلیمانی نے کیا کردار ادا کیا؟ شام میں شہید قاسم سلیمانی نے کیا کردار ادا کیا؟ مظلوم فلسطینیوں اور دنیا کے مختلف خطوں میں امریکا اور اسکے حواریوں کا نشانہ بننے والوں کیلئے شہید قاسم سلیمانی کا کیا کردار رہا؟ شہید قاسم سلیمانی شہید القدس ہیں، لیکن کیوں؟ کیا شہید قاسم سلیمانی و انکے رفقاء کو شہید کرکے امریکا اپنے عزائم میں کامیاب ہوگیا؟ کیا شہید قاسم سلیمانی کی تحریک انکی شہادت کے ساتھ ہی ختم ہوگئی؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متن : معروف اہلسنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان میں اہلسنت مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت جمعیت علمائے پاکستان سے ہے اور وہ اسوقت جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔ علامہ قاضی احمد نورانی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی میں بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جے یو پی کراچی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سپاہ قدس کے شہید سربراہ جنرل قاسم سلیمانی و سربراہ حشد الشعبی شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کی مناسبت سے مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی کیساتھ خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial