اسلام ٹائمز 20 Dec 2021 گھنٹہ 21:04 https://www.islamtimes.org/ur/news/969431/کوئٹہ-صوبے-میں-گیس-لیکیج-کے-باعث-حادثات-اضافہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوئٹہ، صوبے میں گیس لیکیج کے باعث حادثات میں اضافہ -------------------------------------------------- اس سے قبل بھی کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث متعدد ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں، جبکہ حکومت اور انتظامیہ کیجانب سے انکی روکتھام کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکوں اور دیگر حادثوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سبی میں واقع ایک گھر میں گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں متعدد بار ایسے ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات میں جھلسنے، زخمی ہونے اور جانبحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ان واقعات کی روکتھام کیلئے نہ ہی آگہی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے اور نہ ہی ان واقعات کا نوٹس لیا جارہا ہے۔