اسلام ٹائمز 22 Jan 2020 گھنٹہ 17:46 https://www.islamtimes.org/ur/news/840037/بی-ا-ر-ٹی-منصوبہ-جون-میں-مکمل-ہوگا-وزیر-ٹرانسپورٹ-خیبر-پختونخوا -------------------------------------------------- ٹائٹل : بی آر ٹی منصوبہ جون میں مکمل ہوگا، وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا -------------------------------------------------- صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبہ کی تکمیل ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ معاہدے کی رو سے جون 2021ء تک مکمل ہونی ہے، تاہم ہم اس منصوبہ کو اس سال 30 جون تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ بی آرٹی منصوبہ جون میں مکمل ہوگا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد وزیر نے بی آر ٹی پشاور کے حوالے سے حقیقت عیاں کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ مذکورہ منصوبہ کی تکمیل ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ معاہدے کی رو سے جون 2021ء تک مکمل ہونی ہے، تاہم ہم اس منصوبہ کو اس سال 30 جون تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔