اسلام ٹائمز 8 Dec 2022 گھنٹہ 0:08 https://www.islamtimes.org/ur/news/1029093/2075ء-تک-پاکستان-دنیا-کی-چھٹی-بڑی-معیشت-ہوگا-امریکی-سرمایہ-کاری-بینک -------------------------------------------------- ٹائٹل : 2075ء تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگا، امریکی سرمایہ کاری بینک -------------------------------------------------- رپورٹ کے مطابق موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075ء تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگا۔ 2075ء تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہونگی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ امریکی سرمایہ کاری بینک کا کہنا ہے کہ 2075ء تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن جائے گا۔ امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے معاشی مستقبل کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075ء تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگا۔ 2075ء تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہوں گی۔ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ 2075ء تک پاکستان کی مجموعی داخلی پیداوار 12.7 کھرب ڈالر ہو جائے گی۔