اسلام ٹائمز 11 May 2021 گھنٹہ 22:36 https://www.islamtimes.org/ur/news/932107/ہماری-کوئی-لڑائی-نہیں-تھی-راولپنڈی-سے-صلح-ہوگئی-ہے-محمد-زبیر -------------------------------------------------- ٹائٹل : ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی، ‏راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے، محمد زبیر -------------------------------------------------- نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان جذباتی شخص ہیں، استعفے دینے پڑے تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے، ملک ‏میں انارکی نہیں ہونے دیں گے، ملکی مفاد میں جو بھی ہوگا کریں گے، بجٹ منظور نہیں ہوا تو موجودہ ‏سیاست کا رخ ہی تبدیل ہوجائے گا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ سیز فائر یا صلح کے بارے میں نہیں پتہ لیکن ہمارے تعلقات اچھے ہیں، ہم جب مطمئن ہوں گے تو اس کا باقاعدہ بتائیں گے بھی۔ محمد زبیر نے کہا کہ میری ملاقاتیں ہوتی تھیں تو کبھی ڈیل یا کوئی ریلیف نہیں مانگا، کسی کو بھی حب الوطنی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جذباتی شخص ہیں، استعفے دینے پڑے تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے، ملک میں انارکی نہیں ہونے دیں گے، ملکی مفاد میں جو بھی ہوگا کریں گے، بجٹ منظور نہیں ہوا تو موجودہ سیاست کا رخ ہی تبدیل ہوجائے گا، حکومتی پارٹی میں ایسے لوگ ہوں گے جو عمران خان کیخلاف ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ضمنی انتخابات میں بدترین شکست ہوئی ہے، موجودہ حکومت کی کارکردگی کیا ہے جس کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی۔