اسلام ٹائمز 30 Sep 2022 گھنٹہ 23:55 https://www.islamtimes.org/ur/news/1017005/سعید-غنی-کا-عمران-خان-پر-غداری-مقدمہ-چلانے-مطالبہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : سعید غنی کا عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ -------------------------------------------------- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کےخلاف قانون کے تحت کارروائی ہونا چاہیئے اور انہیں جیل میں ڈالنا چاہیئے، عمران خان میڈیا کا بھی لاڈلہ ہے، عمران خان نے ایک چینل کے سوا سب کو کرائے کا ٹٹو کہا لیکن میڈیا دکھاتا رہتا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کےخلاف قانون کے تحت کارروائی ہونا چاہیئے اور انہیں جیل میں ڈالنا چاہیئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں عدالت نے غلط فیصلے اور ناانصافیاں کی ہیں، ان پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیئے تھا لیکن نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا کا بھی لاڈلہ ہے، عمران خان نے ایک چینل کے سوا سب کو کرائے کا ٹٹو کہا لیکن میڈیا دکھاتا رہتا ہے۔