اسلام ٹائمز 3 Sep 2019 گھنٹہ 20:03 https://www.islamtimes.org/ur/news/814306/کوہاٹ-میں-انتظامیہ-نے-کے-ڈی-اے-امام-بارگاہ-کو-سیل-کر-دیا-12-عزاداروں-کیخلاف-ایف-ا-ئی-ا-ر-درج -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوہاٹ میں انتظامیہ نے کے ڈی اے امام بارگاہ کو سیل کر دیا، 12 عزاداروں کیخلاف ایف آئی آر درج -------------------------------------------------- ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ كمشنر، ايس پی اور ڈی ايس پى كی نگرانی ميں کے ڈی اے امام بارگاه كو پھر سے سيل كر ديا گیا ہے اور 12 عزاداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے، جن میں بعض كو گرفتار كركے جرمہ جيل كوہاٹ بھيج ديا گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عزاداری سید الشہداء پر قدغن لگاتے ہوئے كے ڈی اے كوہاٹ امام بارگاه ميں گذشتہ شب مجلس عزاء كے بعد رات كی تاريكی ميں اسے سیل کر دیا اور بعض عزاداروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابقاسسٹنٹ كمشنر، ايس پی اور ڈی ايس پى كی نگرانی ميں کے ڈی اے امام بارگاه كو پھر سے سيل كر ديا گیا ہے اور 12 عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے، جن میں بعض كو گرفتار كركے جرمہ جيل كوہاٹ بھيج ديا گیا ہے، مقامی علمائے کرام اور عزاداروں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہکہاں گئے بھائی چارے کے چیمپئن شہریار خان آفریدی، کہاں گئے مذہبی آزادی کے چیمپئن۔