اسلام ٹائمز 27 Jan 2023 گھنٹہ 23:38 https://www.islamtimes.org/ur/news/1038093/معاشی-اشاریئے-خراب-ہیں-اسحاق-ڈار-کی-کارکردگی-سے-پارٹی-مطمئن-نہیں-محمد-زبیر -------------------------------------------------- ٹائٹل : معاشی اشاریئے خراب ہیں، اسحاق ڈار کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں، محمد زبیر -------------------------------------------------- نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کا کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جو فیصلے آج ہوئے ہیں، وہ پہلے ہونے چاہیئے تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کی شرط تھی، معیشت سے متعلق یہ فیصلے پہلے کر دیئے جاتے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کافی خراب ہے، اسحاق ڈار کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت معاشی اشاریئے خراب ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جو فیصلے آج ہوئے ہیں، وہ پہلے ہونے چاہیئے تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کی شرط تھی، معیشت سے متعلق یہ فیصلے پہلے کر دیئے جاتے۔ رہنماء مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ انتخابات تو ہونے ہیں، دو ماہ بعد ہوں یا چھ ماہ بعد، سی سی آئی میں فیصلہ ہوا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے، سی پی آئی 35 فیصد ہونے کے چانسز ہیں۔ محمد زبیر نے کہا کہ نون لیگ نے پہلے تین ادوار میں بھی ڈیلیور کیا تھا، مریم نواز کو اس لیے اہم کردار دیا گیا کہ وہ عوام میں مقبول ہیں۔