اسلام ٹائمز 24 Nov 2022 گھنٹہ 5:06 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026528/پاکستان-کو-معاشی-استحکام-کیلئے-تیزی-سے-اصلاحات-کی-ضرورت-ہے-ایسٹر-پریز -------------------------------------------------- ٹائٹل : پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے تیزی سے اصلاحات کی ضرورت ہے، ایسٹر پریز -------------------------------------------------- اپنے ایک بیان میں عالمی مالیاتی فنڈ کی پاکستان میں نمائندہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں مستحقین کو زیادہ موثر طریقے سے امداد دینا چاہتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی ضروریات کو ٹارگٹ کرکے امداد پہنچانی ہوگی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز(esther pérez) نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے، ریکوری پلان کی بروقت تیاری ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں مستحقین کو زیادہ موثر طریقے سے امداد دینا چاہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی ضروریات کو ٹارگٹ کرکے امداد پہنچانی ہوگی، پاکستانی حکام سے پالیسوں میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے۔