اسلام ٹائمز 8 Oct 2019 گھنٹہ 11:37 https://www.islamtimes.org/ur/news/820750/بھارتی-حکومت-کی-کارروائی-وجہ-سے-کشمیری-بچے-سکولوں-دور-ہیں-پرینکا-گاندھی -------------------------------------------------- ٹائٹل : بھارتی حکومت کی کارروائی کی وجہ سے کشمیری بچے سکولوں سے دور ہیں، پرینکا گاندھی -------------------------------------------------- پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر میں دو ماہ سے زائد کی بندش کا سب سے زیادہ اثر وہاں کے معصوم بچوں پر پڑا ہے۔ کیا آپ نے کبھی ایسی حکومت دیکھی ہے جو ترقی کی بات کررہی ہو لیکن بچوں کو اسکول سے دور بھی کررہی ہو۔ متن : اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگرس پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے آج مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹانے کے ان کے فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا سب سے خراب اثر کشمیری طلاب پر پرا ہے، اور ان کا دو مہینے سے اسکول جانا بند ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر میں دو ماہ سے زائد کی بندش کا سب سے زیادہ اثر وہاں کے معصوم بچوں پر پڑا ہے۔ کیا آپ نے کبھی ایسی حکومت دیکھی ہے جو ترقی کی بات کررہی ہو لیکن بچوں کو اسکول سے دور بھی کررہی ہو۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایک معصوم بچے کی کھڑکی سے جھانکتے ہوئے تصویر کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ کشمیر میں بچے اسکولوں سے دور اور دوستوں سے الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔