اسلام ٹائمز 16 Jun 2021 گھنٹہ 13:21 https://www.islamtimes.org/ur/news/938354/کینیڈا-کی-مسجد-میں-زبردستی-داخل-ہونے-کوشش-2-افراد-گرفتار -------------------------------------------------- ٹائٹل : کینیڈا کی مسجد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں 2 افراد گرفتار -------------------------------------------------- کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر ٹورنٹو کے اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں مرد اور خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے فوری طور پر دونوں مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹو میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مرد اور خاتون گرفتار کرلیے گئے۔ کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر ٹورنٹو کے اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں مرد اور خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے فوری طور پر دونوں مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا تاہم پولیس نے ملزمان اور ان کے ارادے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ واضح رہے کہ اونٹاریو میں رواں ماہ 8 جون کو 20 سالہ نوجوان نے چہل قدمی کرتے مسلم خاندان کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 74 اور 44 سال خواتین، 46 سالہ مرد اور 15 سالہ لڑکی شہید ہوگئے تھے جب کہ واحد زندہ بچ جانے والا شدید زخمی 9 سالہ لڑکا اسپتال میں زیرعلاج ہے۔