اسلام ٹائمز 23 May 2022 گھنٹہ 16:36 https://www.islamtimes.org/ur/news/995685/تربت-انسداد-دہشتگردی-کی-عدالت-سے-نور-جان-بلوچ-ضمانت-منظور -------------------------------------------------- ٹائٹل : تربت، انسداد دہشتگردی کی عدالت سے نور جان بلوچ کی ضمانت منظور -------------------------------------------------- عدالت نے ہوشاب سے گرفتار ہونیوالی خاتون نور جان بلوچ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ سی ٹی ڈی کیجانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ خاتون کالعدم تنظیم کی رکن اور خودکش حملہ آور ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار ہونے والی خاتون نور جان بلوچ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوشاپ سے گرفتار نور جان بلوچ انسداد دہشتگردی کے عدالت میں پیش ہوئی۔ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔ یاد رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ خاتون کالعدم تنظیم کی رکن اور خودکش حملہ آور ہے۔ نور جان بنت واحد بخش کے خلاف دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ نور جان بلوچ کو آج انسداد دہشتگری کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے نور جان بلوچ کی 5 لاکھ کی ضمانت پر رہائی منظور کرلی۔