اسلام ٹائمز 18 Jun 2019 گھنٹہ 16:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/800176/پورے-پاکستان-میں-گو-عمران-کے-نعرے-لگ-چکے-ہیں-اب-حکومت-اپنی-خیر-منائے-نواب-وسان -------------------------------------------------- ٹائٹل : پورے پاکستان میں گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں، اب حکومت اپنی خیر منائے، نواب وسان -------------------------------------------------- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری پر تبدیلی سرکار میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی، آصف زرداری عدالتوں سے سرخرو ہوں گے، دشمن بجٹ کو عوام نے دفن کردیا، بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن بھرپور مزاحمت کرے گی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواب وسان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری پر تبدیلی سرکار میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی، اب جعلی وزیراعظم اپنی حکومت کی خیر منائے، بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن بھرپور مزاحمت کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب وسان نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری پر تبدیلی سرکار میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی، پورے پاکستان میں گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں، اب جعلی وزیراعظم اپنی حکومت کی خیر منائے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عدالتوں سے سرخرو ہوں گے، دشمن بجٹ کو عوام نے دفن کردیا، بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن بھرپور مزاحمت کرے گی۔