اسلام ٹائمز 25 May 2022 گھنٹہ 10:39 https://www.islamtimes.org/ur/news/995973/تحریک-انصاف-کا-لانگ-مارچ-محکمہ-داخلہ-میں-کنٹرول-روم-فعال -------------------------------------------------- ٹائٹل : تحریک انصاف کا لانگ مارچ، محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم فعال -------------------------------------------------- یہ کنٹرول روم تمام اضلاع کے کنٹرول رومز سے منسلک کیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ فضل الرحمن اس کنٹرول روم کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مانیٹر کرنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں قائم  کنٹرول روم  کو فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ کنٹرول روم تمام اضلاع کے کنٹرول رومز سے منسلک کیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ فضل الرحمن اس کنٹرول روم کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ کنٹرول روم  سے پورے صوبے میں لانگ مارچ  کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال کی لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔