اسلام ٹائمز 19 Nov 2022 گھنٹہ 9:07 https://www.islamtimes.org/ur/news/1025449/دھمکیوں-کا-جواب-جوہری-ہتھیاروں-سے-دیں-گے-کم-جونگ-ا-ن -------------------------------------------------- ٹائٹل : دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے، کم جونگ اُن -------------------------------------------------- جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کیجانب میزائل فائر کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کیجانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ملک کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایٹمی کارروائی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گذشتہ دنوں میزائل داغا گیا تھا۔ جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب میزائل فائر کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا۔