اسلام ٹائمز 3 Oct 2022 گھنٹہ 21:56 https://www.islamtimes.org/ur/news/1017448/ڈی-آئی-خان-میں-ٹریکٹر-اور-ٹرک-تصادم-11-افراد-جاں-بحق -------------------------------------------------- ٹائٹل : ڈی آئی خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق -------------------------------------------------- پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔