اسلام ٹائمز 4 May 2021 گھنٹہ 12:30 https://www.islamtimes.org/ur/news/930641/حکومت-اب-بھی-سنجیدہ-نہیں-صرف-تماشے-جاری-ہیں-شہباز-شریف -------------------------------------------------- ٹائٹل : حکومت اب بھی سنجیدہ نہیں صرف تماشے جاری ہیں، شہباز شریف -------------------------------------------------- (ن) لیگ کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکمران خدا ترسی کریں اور چینی کے لیے قطاروں میں کھڑی ماؤں بہنوں کو اس توہین سے نجات دلائیں۔ متن : اسلا ٹائمز۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سرپرستی میں قوم کا آٹا چینی نہ لوٹا جاتا تو آج قوم آٹا چینی کے لیے یوں دھکے نہ کھا رہی ہوتی۔ (ن) لیگ کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صرف تماشے جاری ہیں، حکومت اب بھی کورونا، معیشت، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل پر توجہ دینے میں سنجیدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران خدا ترسی کریں اور چینی کے لیے قطاروں میں کھڑی ماؤں بہنوں کو اس توہین سے نجات دلائیں، خیبرپختونخوا میں قطاروں میں لگے لوگوں کو آٹا نہیں مل رہا۔ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کے اسسٹنٹ کمشنر پر برہمی کے واقعے پر کہا کہ اپنی غلط پالیسیوں سے ہونے والی مہنگائی کا غصہ خاتون افسر پر نکالنا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔