اسلام ٹائمز 22 Nov 2022 گھنٹہ 22:29 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026303/یورپی-یونین-کیجانب-سے-یوکرین-کو-مزید-اڑھائی-ارب-یورو-کی-امداد-موصول -------------------------------------------------- ٹائٹل : یورپی یونین کیجانب سے یوکرین کو مزید اڑھائی ارب یورو کی امداد موصول -------------------------------------------------- فروری میں روسی حملے کے بعد سے یورپی یونین کیجانب سے یوکرین کو اب تک چھ ارب ستر کروڑ یورو کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو مزید اڑھائی ارب یورو کی مالی امداد موصول ہوگئی۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ مالی امداد یورپ کی جانب سے یوکرین سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ یوکرینی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے کہا کہ یوکرین کو یورپی یونین سے مالی امداد کی نئی قسط مل گئی ہے۔ یورپی یونین نے یوکرین کو اڑھائی ارب یورو کی مالی امداد دی ہے، اس طرح فروری میں روسی حملے کے بعد سے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو اب تک چھ ارب ستر کروڑ یورو کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔