?>?>اسلام ٹائمز 10 May 2021 گھنٹہ 2:08 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/931730/1/پشاور-گول-میز-قدس-کانفرنس -------------------------------------------------- ٹائٹل : پشاور، گول میز قدس کانفرنس -------------------------------------------------- کانفرنس میں ایرانی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسئولین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سربراہ علامہ سید وحید عباس کاظمی، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ ارشاد حسین خلیلی، اہلسنت عالم دین مولانا محمد شعیب خان کے علاوہ پروفیسرز اور اسکالرز نے شرکت کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں یوم القدس کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایرانی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسئولین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سربراہ علامہ سید وحید عباس کاظمی، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ ارشاد حسین خلیلی، اہلسنت عالم دین مولانا محمد شعیب خان کے علاوہ پروفیسرز اور اسکالرز نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہیوم القدس منانے کا مقصد مسلمانوں بالخصوص فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق اور ظالم جابر صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کرنا ہے، جب تک مسلمان ممالک ایک ساتھ ملکر مغربی ممالک کے خلاف آواز بلند نہیں کرتے تو مسلمانوں پر ظلم و ستم ہوتا رہے گا اور اسلامی ممالک کے سربراہان خاموش تماشائی بنے نظر آئیں گے۔