اسلام ٹائمز 10 Aug 2022 گھنٹہ 1:56 https://www.islamtimes.org/ur/news/1008394/ڈیرہ-اسماعیل-خان-کے-تمام-ماتمی-جلوس-بخیر-عافیت-اختتام-پذیر -------------------------------------------------- ٹائٹل : ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام ماتمی جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر -------------------------------------------------- اس موقع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے تھے۔ تمام جلوس کوٹلی امام حسینؑ بخیر و عافیت پہنچ گئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم عاشورہ کے تمام ماتمی جلوس خیر و عافیت کیساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ ماتمی جلوس مقررہ مقامات سے برآمد ہوئے اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے تھے۔ تمام جلوس کوٹلی امام حسینؑ بخیر و عافیت پہنچ گئے۔ محرم الحرام کے دوران ضلعی پولیس کی جانب سے 7000 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے ڈیوٹی سرانجام دی۔